اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کے مرکزی صدر قمر عباس جتوئی نے پاراچنار کے انسانیت سوز واقع کی مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاراچنار محب وطن شہریوں کا شہر ہے اس کو دہشتگردوں کے رحم کرم پہ چھور غلفت کی مصداق ہوگی، انہوں نےمزید کہا کہ جہاں دہشتگردوں نے ہمارے وطن کاچین وآرام برباد کررکھاہے وہیں ہمارے نا عاقبت اندیش حکمرانوں نے بھی اسے کے خلاف سازشوں کے خوب جال بنیں ہیں ، ہمارا اپنا وطن آگ وخون میں غلطاں ہے اور ہماری پاک افواج کا سابق سپہ سالار غیروں کے گھر کی آگ بجھانے چلا گیا ہے ، داعش کا فتنہ شام وعراق سے شکست کھانے کے بعد افغانستان او ت پاکستان کا رخ کرچکا ہے اور پاراچنار داعشی درندوں کی ہٹ لسٹ پر ہے کیوں کے یہ علاقہ پاکستان کے دفاع کی فرنٹ لائن ہے جسے کمزور کرکے پورے ملک میں مضبوط نیٹ ورک قائم کیا جائے گا۔سعودی اتحاد کے بعد پاکستان کے اندر دہشتگردوں کو مضبوط کیا جارہا ہے، قمر عباس نے سانحہ پاراچنار میں شہید ہونے والوں کےاہل خانہ سے دکھ ورنج کے اس عظیم موقع پر اپنی اور اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کی جانب سے دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہارکیا، انہوں نے کہا کہ اس المناک گھڑی میں قوم شہدائے پاراچنار کے لواحقین کے ساتھ ہے، انہوں نے کہا کہ عید الفطر میں پوری قوم یوم سیاہ منائیں اور عید نماز سیاہ پٹیاں باندھ کے ادا کریں، وارثان شہداء اس ظلم وجبر کے خلاف قیام کریں انشاءاللہ پورا وطن آ پ کے ہم آواز ہوگا اور ان ظالموں کو ذلیل ورسوا کرے گا، خداوند متعال مادر وطن کے استحکام کی خاطر اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی اس قربانی کو قبول فرمائے او ر انہیں اپنی بارگاہ میں عظیم اجر ومنزلت کا حقدار قرار دے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲